سات ماہ قبل امانتاسپرد خاک ہونیوالے 22 سالہ نوجوان کی قبر کشائی کا حکم 


کلرسیداں(نامہ نگار) علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے سات ماہ قبل کلر سیداں کے قبرستان میں امانتاسپرد خاک ہونے والے 22 سالہ نوجوان کی قبر کشائی کا حکم جاری کر دیا۔مقتول کی والدہ شبانہ کوثرنے چوہدری اعجازگجر ایڈووکیٹ کے ذریعے مقامی عدالت میں قبر کشائی کی استدعا کی تھی جس کیلئے آج جمعرات کا دن مقرر کیا گیاہے۔یاد رہے کہ سات ماہ قبل پولیس نے کلر سیداں سپورٹس گراؤنڈ میں زیر تعمیر پلازے کی چھت سے ایک نامعلوم نوجوان کی مسخ شدہ نعش برآمد کی تھی جسے امانتا سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔مقتول کی والدہ نے بعد ازاں تھانے رابطہ کیااور کپڑوں اور جوتوں سے اس کی شناخت کرلی۔والدہ کے مطابق اس کے بیٹے عدنان کو کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے قتل کیا ہے۔یاد رہے کہ مئی کے مہینے میں تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقتول کی والدہ سے معلومات حاصل کر کے اغواء کا مقدمہ بھی درج کر لیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...