عمران خان ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ملک معید افتخار ماجھیا 


 ڈھرنال(نمائندہ نوائے و قت ) پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما ملک معید افتخار ماجھیا نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور انکی جنگ اقتدار کے لئے نہیں بلکہ اصولوں اورنظریات کے لئے ہے جس سے حقیقی معنوں میں ملک ان چوروں لٹیروں سے آزاد ہو گا وفاقی حکومت غریب عوام کی دشمن بن چکی ہے عوامی سیلاب کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکتا ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے یہ انتخابات شفاف اور غیر متنازعہ ہوں عوام خود فیصلہ کریں کہ حق حکمرانی کسے دینا ہے  ،،نوائے وقت ،،سے اپنی گفتگو میںانہوں نے کہاکہ ملک و قوم کی خاطر تحریک انصاف بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ اپنے قائدین سید ذلفی بخاری ،سردار ممتاز خان ماجھیا کی کال پر بھر پور احتجاج جاری ہے اور انشااللہ امپورٹڈ حکمرانوں سے ملک کی جان چھڑوانے کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن