کراچی(کامرس رپورٹر) کاروباری فیصلہ سازی کیلئے ڈیٹا اور تجزیے کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے حال ہی میں شامل ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان کی عالمی شہرت یافتہ D-U-N-S®نمبرکے ڈیٹا کلائوڈ میں 500ملین سے زائدکمپنیوں کا اندراج مکمل کرلیا گیا ہے۔ کاروباروں کیلئے 9ہندسوں پر مشتمل کا ایک منفرد شناخت علامت ہے۔یہ ڈیٹا یونیورسل نمبرنگ سسٹم کا مخفف ہے۔ اس نمبر کو پاکستان بھر کے ایک لاکھ کاروباروں سمیت دنیا بھر کے نصف ارب کاروباروں کی بروقت اور اپ ٹو ڈیٹ معلومات فراہم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ نمبر دنیا بھر میں کسی بھی کاروبارکی شناخت کرنے یا اس کے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے کسی بھی کمپنی کی بزنس پروفائل جانا جاسکتا ہے اور اس میں شامل معلومات ممکنہ شراکت داروں، سپلائرز، وینڈرز، کلائنٹس اور قرض دہندگان کو اس کاروبار کے بارے میں جاننے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ایک بہتر فیصلہ سازی میںکردار ادا کرتی ہے ۔ دنیا بھر کی کمپنیاں اور حکومتیں کسی بھی کاروبار کی قانونی حیثیت کی تصدیق کیلئے D-U-N-S®نمبر پرانحصار کرتی ہیں۔ ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کے کنٹری منیجر نعمان لاکھانی نے کہا کہ دہائیوں سے کمپنیاںخود کو نمایاں اور قابلِ بھروسہ بنانے،کاروباری شراکت داری کیلئے باوسوخ کاروبار تلاش کرنے اور اپنی شناخت کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے D-U-N-S®نمبر کا استعمال کررہی ہیں جو کہ کاروبار بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ 500ملین کمپنیوں کا ڈیٹا حاصل کرکے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے ایک سنگِ میل حاصل کیا ہے جس کی عالمی سطح پر کوئی نظیر نہیں ملتی۔ یہ سنگِ میل اس حقیقت کی توثیق کرتاہے کہ ہم مارکیٹ لیڈرز ہیں اور پنے کلائنٹس کیلئے ڈیٹا کو مفید بناتے ہیں۔
ڈیٹا کلائوڈ میں500ملین سے زائد کمپنیوں کا اندراج مکمل
Nov 10, 2022