کے۔ ۱ لیکٹرک کا منفرد ’’ہرابل‘‘  اقدام متعارف


کراچی(کامرس رپورٹر)کے الیکٹرک (کے ای) نے پاکستان کے شعبہ توانائی میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک اور منفرد قدم لیا ہے جس کے تحت ادارے نے چھوٹے سائز کا ’’ہرا بل‘‘ متعارف کرایا ہے۔ ماہ نومبر سے جاری ہونے والا یہ بل کے۔الیکٹرک کے صارفین کو بلنگ کی اہم معلومات پہنچانے کا موثر اور ماحول دوست ذریعہ ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی ہمارے معاشرے کو منفی طور پر متاثر کررہی ہے اور اس سے نمٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کے الیکٹرک اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مستقل سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے عوامل میں جدت لارہی ہے۔ اگلی دہائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارہ اپنے جنریشن مکس میں صاف، ماحول دوست اور سبز متبادل توانائی شامل کرنے کے لیے بھی مصروف عمل ہے۔اپنی خدمات میں جدت اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کمپنی تیزی کے ساتھ کاغذ کے استعمال کو کم سے کم کررہی ہے۔ کے الیکٹرک کا اگلا قدم پائیداری کی اس سوچ کو اس کے 3.4 ملین سے زائد اُن صارفین تک منتقل کرنا ہے جواب بھی کاغذ پر مبنی بل وصول کررہے ہیں۔  یہ نیا اور ماحول دوست بل کے۔الیکٹرک کے تمام صارفین کو فوری طور پر ماحولیات کا تحفظ یقینی بنانے والوں کے صف میں شامل کردے گا۔ اس سادہ مگر موثر اقدام لگ بھگ 92 ٹن کاغذ پر مبنی کچرے کو کراچی کی لینڈ فلز سائٹ میں جانے بچانے کے ساتھ ساتھ 4200 سے زائد درختوں کو محفوظ بنائے گا اور سالانہ بنیادوں پر 265 ملین لیٹر پانی کی بچت کو بھی یقینی بنائے گا۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا COP27 کی تیاری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے تحت اپنے اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے، یہ نیا بل ایس ڈی جی 12 کے مطابق وسائل کا ذمہ دارانہ استعمال اور نئے مواقع فراہم کرے گا، اورایس ڈی جی 13 کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ ایس ڈی جی 15 کے مطابق زمینی ماحولیاتی نظام کی حفاظت کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ ہمارا نیا ’’ہرا بل‘‘ پائیداری کے حوالے سے کے الیکٹرک کے اصول اور فلسفے کا مکمل عکاس ہے، جن کو ہم نے اس بل کو ڈیزائن کرتے وقت مد نظر رکھا تھا۔ یہ بل موجودہ وسائل کے تحفظ اور کاربن کے اخراج میں کمی کی جانب فوری اور مستحکم قدم ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہمارے مستقبل کے منصوبوں میں سال 2030 تک متبادل توانائی سے 30 فیصد تک بجلی پیدا کرنا بھی شامل ہے۔ کاغذ کا استعمال دنیا کے بڑے صنعتی مراحل میں سے ایک ہے، جس میں قیمتی قدرتی وسائل صرف ہوتے ہیں۔ اس اقدام سے کے الیکٹرک کے کاربن فٹ پرنٹ میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور ادارہ دیگر صنعتوں کے لیے ایک مثال بن کر سامنے آئے گا۔ آج کے اقدامات ہمارے کل کو محفوظ بنا رہے ہیں اور کے الیکٹرک تبدیلی کے اس سفر میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن