لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔ مسائل کے انبار لگ گئے ہیں مگر ریلیف نام کی کوئی چیز نہیں۔ لوگوں کو اپنے جائز کام کروانے کیلئے بھی اداروں میں رشوت دینی پڑتی ہے۔ بیشتر سرکاری ادارے ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ 4ماہ کے دوران 3.45کھرب میں سے صرف ایک کھرب 7ارب ہی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے خرچ ہوئے جو کہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ حکمرانوں کو عوام کی ترقی و خوشحالی سے غرض ہے اور نہ ہی اداروں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو حقیقی معنوں میں کام کرنا چاہتے ہوں۔ان لوگوں سے نجات حاصل کرنی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کے سربراہان کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ لوگ کام کی بجائے سرکاری مراعات انجوائے کرنے کیلئے تعینات کیے گئے ہیں۔ کالی بھیڑوں نے منافع بخش اداروں کا ستیاناس کرکے رکھ دیا ہے
حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں:جاوید قصوری
Nov 10, 2022