پی سی اے اے نے نیسپاک کو میگا ڈویلپمنٹ ترقیاتی پراجیکٹس تفویض کردیئے

Nov 10, 2022


لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے نیسپاک کو میگا ڈویلپمنٹ/ترقیاتی پراجیکٹس تفویض کر دیے ہیں ۔ان منصوبوں میں بیگم نصرت بھٹو (BNB) سکھر ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا درجہ دینے کے لئے اپگریڈیشن اورتوسیع اور بڑے وائیڈ باڈی ہوائی جہازوں کے لیے تمام متعلقہ سہولیات کی فراہمی ،. علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر مسافر ٹرمینل بلڈنگ اور متعلقہ انفراسٹرکچر سہولیات کی توسیع اور تزئین و آرائش کے لیے ڈیزائن اور تعمیرات کی نگرانی، اسلام آباد میں ایوی ایشن ٹاور کی تعمیر شامل ہے ۔اس سلسلے میں تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میںوفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایویشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ اور نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے شرکت کی۔ اس موقع پروفاقی وزیر برائے ہوا بازی کو بریفنگ میں بتایا کہ نئی ٹرمینل بلڈنگ اور ایئر سائیڈ سہولیات اگلے 20 سالوں کے لیے کوڈ (ای) ایئر کرافٹ (بوئنگ 777) کی ضروریات کو پورا کریں گی۔ منصوبہ بندی، ڈیزائن اور بولی کا مرحلہ 6 ماہ میں مکمل کریں اور آئندہ 24 ماہ کی تخمینہ مدت میں تعمیراتی سرگرمیاں مکمل کریں۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے جناح ایونیو بلیو ایریا اسلام آباد میں 38 منزلہ بلند آفس/کمرشل ٹاور تعمیر کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ پی سی اے اے ٹاور اسلام آباد کی پہلی اونچی عمارت ہوگی جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایک شاندار عمارت ہوگی۔

مزیدخبریں