20 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ  سیشنز ججز کی ترقی

Nov 10, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے 20 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکیل 21 میں پروموٹ کردیا ہے۔ اس ضمن میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جن 20ججز صاحبان کو ترقی دی گئی ہے ان میں امجد علی شاہ، محمد نوید اقبال،  علی رضا ، یونس عزیز، عبدالستار ، شہباز احمد، عبدالرحمن ، اشفاق احمد رانا، محمد کاشف، محمد نواز مارتھ، محمد اعظم رانا،  محمد ارشد انجم، محمد آصف رانا ، محمد علی، ندیم طاہر سید، اعجاز آصف ، ارشد جاوید ، آصف بشیر، محمد نعیم شیخ اور محمد ذولفقارعلی شامل ہیں۔

مزیدخبریں