ملتان (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 12 نومبر کو جنوبی پنجاب کے ایک روزہ دورہ پر ملتان اور ڈیرہ غازی خان پہنچیں گے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈیرہ غازی خان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے نئے تعمیر کئے گئے 115 گھروں کی چابیاں مالکان کے حوالے کریں گے۔اس پروگرام کا انعقاد جماعت اسلامی ڈیرہ غازی خان نے کیا ہے۔تقریب دن دو بجے ڈائمنڈ کیسل میرج ہال ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوگی جس میں انچارج تعمراتی پروجیکٹ شیخ عثمان فاروق کے علاوہ ضلعی و صوبائی ذمہ دران شرکت کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق 12 نومبر کو ملتان اور ڈیرہ کا دورہ کرینگے
Nov 10, 2022