یوم اقبال پر ملتان میں خصوصی تقریبات‘ مفکر پاکستان کو خراج عقیدت 


ملتان (سپیشل رپورٹر) شاعر مشرق حکیم الامت حضرت علامہ سر محمد اقبال کا 145 ویں یوم پیدائش پر جنوبی پنجاب میں بھی  مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقاریب میں حضرت علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے مناسبت سے کیک بھی کاٹے گئے۔ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں یوم اقبال کے حوالے سے  ایک خوبصورت اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر ملتان اشفاق احمد چودھری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ڈاکٹر غلام علی اور ڈاکٹر محمد آصف مہمان اعزاز تھے. طلبا و طالبات نے اپنی تقاریر میں افکار اقبال اجاگر کیے اور دلنشیں انداز میں کلام اقبال پیش کیا۔ کمشنر ملتان اشفاق احمد چوہدری نے اپنے خطاب میں اقبال کے فلسفہ خودی اور فلسفہ علم پر روشنی ڈالتے ہوئے   کہا کہ اگرچہ علامہ اقبال کو شاعر مشرق کہتے ہیں مگر آپ ہر جہت اور ہر زمانے کے شاعر ہیں۔  آخر میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان اور کمشنر ملتان اشفاق احمد چوہدری نے طلبا و طالبات کو تعریفی اسناد اور  معزز مہمانوں کو سووینیر  پیش کیے گئے۔ شعور ترقیاتی تنظیم،سول سوسائٹی فورم   اور ایف ڈی او  کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر  شاہد محمود انصاری،میاں وقاص فرید قریشی،امیر نوازملک،چوہدری منصور احمد نے خطاب کرتے ہوئے مفکر پاکستان کو ذبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر،حمیرا طارق شیخ،شیخ طارق بلال، سوہیرارانا،مسرت بخاری،پرویز اقبال انصاری،سحر امبرین،حکیم اقبال بلوچ،ملک محمد یوسف،محمد اسلام گجر،عارفہ فرید،شاہ میر،عتیق الرحمن،مدثر تھہیم،محمدعربی،پیٹرک سرفراز گل،رانا ارشاد،رانا آصف، سہیل سراج ودیگر شریک تھے۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے زیر اہتمام ملتان میں منعقد ہوئی صدارت مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی نے کی مہمان خصوصی حاجی نصیر الدین نسیم تھے۔ سید سلطان ہاشمی مخدوم ارشد حسین حافظ محمد سعد علی شہاب ثاقب علی عباسی خلیفہ محمد قاسم نیازی ماجد علی نیازی شیخ محمد صابر ظفر اللہ خان حاجی ظہیر الدین بابر محمد عظیم شہاب صاحب علی انصاری محمد سلیمان سلیم، سید حیدر عابدی نے شرکت کی۔ چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے اپنے خسوصی پیغام میں کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں میں جذبہ آزادی کو اجاگر کیا،علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے ہمیں بتایا کہ اگر ہمیں بحیثیت قوم زندہ رہنا ہے تو ہم اپنے دلوں کو جذبہ ایمانی اور خدا پر کامل یقین کے نور سے منور کرنا ہوگا۔ ایجوکیشنل اینڈسوشل فورم اور گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کا لو نی کے زیراہتمام علامہ محمد اقبال کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر عنایت علی قر یشی نے کی جبکہ مہمان خصوصی رانا اسلم ساغر تھے۔

ای پیپر دی نیشن