بہاول پور:نشہ آور ادویہ کی آسانی سے دستیابی،نشیئوں کی تعدادمیں اضافہ ہونے لگا

Nov 10, 2022


بہاول پور(جنرل رپورٹر)نشہ آور ادویہ کی آسانی  سے دستیابی،نشیئوں کی تعدادمیںروزبروز اضافہ، کئی گھرانے اجڑ گئے شہر کے مختلف علاقوں عید گاہ،فرید گیٹ پارکنگ ایریا،چوک فوارہ،لاری اڈا، ریلوے اسٹیشن،قبرستان سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جہاں نوجوان صبح سے رات گئے تک نشہ کے انجکشنزلگاتے اور اپنی زندگیاں تباہ کرتے نظر آتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق شہر بھر میں مختلف میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ادویات اور انجکشن کی آسانی سے دستیابی کی وجہ سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نشہ کا شکار ہو رہی ہیں جبکہ متعلقہ اداریان نشہ آور ادویات اور انجکشن کی فروخت روکنے کی بجائے فرضی کاروائیوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ۔شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر جو کہ نشہ آور ادویات اور انجکشن فروخت کر رہے ہیں ان کے خلاف مستقل کاروائی کرکے نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بچائیں ۔

مزیدخبریں