ملتان(خبر نگارخصوصی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملک و قوم کے مستقبل کے لیے حقیقی آزادی کے لیے لانگ مارچ کرر ہے ہیں، عمران خان ملک و قوم کو امریکی غلامی سے نجات دلوانا چاہتے ہیں اور عوام بھی عمران خان کے نظریہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، لانگ مارچ وزیر آباد سے دوبارہ شروع ہوکر اسلام آبادضرور پہنچے گا اور حکمرانوں سے جنرل الیکشن کی تاریخ لیے بغیر واپس نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ملک سلیم اختر لابر نے چیئرمین ایم ڈی اے بننے پر مبارکباد دینے آئے مشیر وزیر اعلی پنجاب ایم پی اے وسیم خان بادوزئی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ملک سلیم اختر لابر نے مزید کہا کہ حلقہ کے عوام اور ایم ڈی اے سے منسلک مسائل کو میرٹ پرحل کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر سینئر رہنماءتحریک انصاف طارق خان اور فخرالزمان خان بھی ہمراہ تھے۔
سلیم اختر لابر