محکمہ روڈز  ضلع راجن پور میں دوسرے اضلاع کے امیدوار بھرتی 


راجن پور (نامہ نگار)  محکمہ روڈز  ضلع راجن پور میں دوسرے اضلاع سے بھرتی کرلیے ، زمہ دارن کسی قسم کا موقف دینے سے انکا ری،متاثرین  نے  دادرسی  کے لئے وزیر اعلی کو  در خواست دیدی  ضلع راجن پور کا ڈومیسائل رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں محسن علی، حسنین افضل، محمد کامران، رشید احمد، ارشد علی، محمد بلال نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست گذاری جس میں موقف اختیار کیا کہ سابق ایکسین روڈز شاہد ریاض نے اپنے تبادلے سے چند روز قبل محکمہ کی خالی آسامیوں درجہ چہارم تعداد 39 پر چوری چوری پنجاب کے دیگر اضلاع کے رہائشی افراد سے لاکھوں روپے لے کر انہیں بھرتی کرلیا جبکہ ضلع کے مقامی نوجوان تاحال ملازمت سے محروم ہیں ، متعلقہ حکام نے استحقاق رکھنے والے سرکاری ملازمین محکمہ روڈز کے بچوں کو بھی نظر انداز کر دیا بھرتی کیے جانے وا لوں سے مبینہ  وصو لی کی گئی، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے تحقیقات کرکے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن