بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام معاہدہ عمرانی ارتقا و امکانی مستقبل پر ڈائیلاگ و مکالمہ

Nov 10, 2022


کوئٹہ ( نیٹ نیوز ) معاہدہ عمرانی کو معاہدہ عوامی بنانے کے لئے جمہوری و اجتماعی جدوجہد درکار ہیں سیاسی جماعتوں و سول سوسائٹی اور میڈیا و ٹیکنالوجی بیس معاشرے کے نوجوان نسلوں کو کردار ادا کرنے کے لئے واضح فکری راہنمائی و روشنی کی ضرورت ہے تاکہ ممکنہ طور پر عوامی شعور اور انصاف و ترقی کے لئے نئے عمرانی ارتقا و سماجی شعور کا سفر اختیار کیا جائے پارلیمنٹ مفلوج ہو چکی ہے اور اداروں کی عدم فعالیت و چپقلش نے عوامی مفادات و ضروریات زندگی کا خون کردیا گیا ہیں معاشرتی آگاہی و فکری مکالمے کے سلسلے میں مفید اور قابل فہم ورکنگ کے لئے اجتماعی مفادات ، سماجی و آئینی فریم ورک کے لئے ٹروتھ کمیشن تشکیل دیا جائے اقبال اب تک آخری مسلم سکالر و دانش ور ہے جن کے افکار و نظریات مباحث و فکری سمت کے تعین میں مدد ملتی ہیں اختلاف و اتفاق معاشرتی حسن و علمی پیمانے کا حصہ ہیں ان خیالات کا اظہار یوم اقبال پر مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمہ اور بلوچستان ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام,, معاہدہ عمرانی ارتقا و امکانی مستقبل ،،کے موضوع پر ڈائیلاگ و مکالمہ سے اسکالرز و ماہرین سماجیات و عمرانیات اور سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا مکالمے کی صدارت سنئیر سکالر و مجلس فکر و دانش کے سرپرست اعلی پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے کی ، جبکہ اعزازی مہمانان گرامی بلوچستان فیس فورم کے سربراہ نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی اور سنئیر پارلیمنٹیرین و مرکزی رہنما پی ایم ایل ن شیخ جعفر خان مندوخیل تھیجبکہ میزبان مکالمہ مجلس فکر و دانش کے سربراہ عبدالمتین اخونزادہ اور ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید کاکڑ تھے مکالمے میں مصنف و دانش ور منیر احمد بادینی ، صدر کوئٹہ پریس کلب عبدالخالق رند ، ڈائریکٹر جنرل دعوہ اکیڈمی کراچی ڈاکٹر سید عزیز الرحمن، جانان فانڈیشن رجسٹرڈ کے چیئرمین بیرسٹر شیخ عامر خان مندوخیل ، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چنگیز ح بلوچ ایڈووکیٹ محمد فاروق کاکڑ ، فرید بگٹی ، کلیم اللہ کاکڑ اور دیگر راہنماں و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان فرنٹ لائن سٹیٹ ہے جنرل ضیا الحق سے لیکر جنرل مشرف تک ہر امر نے اپنی مرضی کے مطابق ترامیم کی جس پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ آئین کو اسکے اصل شکل میں بحال کیا جائے اس آئینی کمیٹی میں میں بھی ایک رکن رہا ہم نے کافی اجلاسوں مین آئین کو اصل شکل میں بحال کیا لیکن اسکی سزا مجھے ملی گزشتہ چار برسوں سے سٹے پر وہ شخص مسلط ہے جو اسکا اہل ہی نہیں انہوں نے کہا کہ اصل میں اسٹیبلشمنٹ آئین کو اصل شکل میں بحال کرنیوالوں کو پارلیمنٹ میں نہیں دیکھنا چاہتے انہوں نے کہا آج سیاسی کارکن بیشتر ٹھیکیدار بن چکے ہیں چئیرمین سینٹ جسکا تعلق بلوچستان سے ہے اپنے ایک سینیٹر کی دفاع نہیں کرسکے ہیں اسکا واحد حل یہ ہے کہ ٹرتھ کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ ان تمام امور کو دیکھ کر مسائل کو حل کیا جائے اسوقت ملک بحرانوں کا شکار ہے یہ بھی دیکھا جائے کہ اربوں ڈالر قرض کی صورت میں آئے وہ کہاں خرچ ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عارف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال 1938میں وفات پاگئے قرارداد پاکستان 1940کو منظور ہوئی علامہ اقبال کی یہ فکر اور سوچ تھی کہ مسلمانوں کو ایک الگ ملک پاکستان کی صورت میں بحال ہو انہوں نے انکشاف کیا کہ قائد اعظم نے کبھی بھی نہیں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے اصل میں یہ انکی موت کے بعد جے آئی ٹی نے یہ نعرہ قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ لگا دیا۔

مزیدخبریں