رحیم یار خان،روجھان (بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر) عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلا ف مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے دھرنے جاری ہیں۔رحیم یار خان سے بیورورپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنمائوں و کارکنان نے اقبال آباد ہائی وے بند کرکے دھرنا دیا، دھرنا میں ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید، میاں شفیع محمد، ٹکٹ ہولڈر چوہدری سجاد وڑائچ، سیٹھ عبدالماجد، کاشف بخاری، سردار حسن نواز نیازی، ڈاکٹر اقبال حسن، میاں خرم منیر، عامر مختار، جام راشد نوناری سمیت پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، چوہدری آصف مجید، میاں شفیع محمد، کاشف بخاری، چوہدری سجاد وڑائچ نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر انصاف کے ساتھ مذاق ہے کیونکہ ایف آئی آر میں بڑے نامزد ملزمان کا ذکر تک نہیں ہے ، پی ٹی آئی نے اس ایف آئی آر کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے علاوہ موجودہ بحران کا کوئی حل نہیں اور نہ ہی ہم کوئی اور تجویز مانیں گے۔روجھان سے کورٹ رپورٹر کے مطابق تحریک انصاف کے راہنماؤںشمشیرخان مزاری اورصفدرحسین مزاری کی قیادت میں روجھان تا ٹارو چوک اجتجاجی ریلی نکالی گئی اور ٹارو چوک پر دھرنا دیا گیا۔ شمشیرخان مزاری اور صفدرحسین کا کہنا تھا کہ حکومت تحریک انصاف کا مطالبہ تسلیم کرکے جلد سے جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر ئے۔اگر مطالبہ نہ مانا گیا تو دھرنے جاری رہیںگئے۔
پی ٹی آئی دھرنا
عمران خان پر حملے کیخلاف رحیم یار خان،روجھان میں پی ٹی آئی کا دھرنا ، احتجاجی ریلی
Nov 10, 2022