کسی قبیلے کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں ہے:سرور خان


کوئٹہ( این این آئی) سلیمانخیل قیصرخیل قبیلے کے رہنماوں ڈاکٹر سرور خان قیصرخیل،حاجی نیک محمد قیصرخیل،حاجی گل محمد قیصرخیل،ملک محمد خان قیصرخیل نے کہا ہے کہ ہم علاقے میں امن ،ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں جزوی فیصلے سے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ مزید قبائلی جھگڑوں کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں مندوخیل قبیلے اور جرگہ ممبران جزوی فیصلے سے انکار کریں گے اور مزید جھگڑوں سے قوم اورعلاقہ کو بچاپائیں گے ہماری کسی قبیلے کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے قیصر خیل قبیلہ اپنے آبائی علاقے میں پورا حق کا طلب گار ہے اورچاہتے ہیں کہ علاقے کی ترقی اور فلاح و بہبود میں اپنا کردارادا کریں ،ضلعی انتظامیہ ژوب سے اپیل کرتے ہیں کہ سلیمانخیل قیصرخیل قبیلے کو لوکل کمیٹی میں نمائندگی دی جائے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قیصرخیل قبیلہ گزشتہ کئی سالوں سے امن ،ترقی اورخوشحالی کیلئے اپنا کردارادا کر رہا ہے اور ہماری یہی کوشش ہے کہ علاقے میں امن ،ترقی ہو گزشتہ ادوار میں مغربی بارڈر ان وفادار قبائیلیوں کی وجہ سے محفوظ رہاقیصرخیل قبیلہ ملک کے طول و عر ض میں آباد ہے اور مختلف کاروبار کر رہا ہے اورقبیلے ہرشعبے میں تعلیم و ہنر کے ہر میدان میں ملیں گے 1992ء میں سلیمانخیل قبیلے کی ایک شاخ محمود خیل اورمندوخیل قبیلے کی ایک شاخ ایرب زئی مال مویشی اور اراضی پرآپس میں لڑائی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کئی افراد قتل ہوئے جس میں منزئی قبیلہ میں بھی ایریزئی کے مدمقابل تھا ان تینوں شاخوں کی لڑائی اورجھگڑے کی وجہ سے وہاں پر آباد قیصر خیل قبیلے کی اکثریت نے بلوچستان اورملک کے دیگر علاقوں اورشہروں کی طرف نقل مکانی کی ان شاخوں میں جھڑپیں ہوتی رہیں اور پورے علاقے کے قبائل کو پسماندگی کی طرف دھکیلا گیاان قبائل کے درمیان کئی بار صلح کی کوششیں ہوئیں 1992ء میں پیرزین دین گیلانی اور نواب ایاز خان جوگیزئی اوردیگر معتبرین نے پیش قدمی کی اور مختلف جرگے منعقد ہوتے رہے جبکہ سرکاری سطح پر بھی کوششیں ہوئیں مگر کمزورکوششوں کی وجہ سے کوئی حل نہ نکلا اب ایک سال سے سے سلیمانخیل اورمندوخیل قبائل کے درمیان صلح کیلئے جرگے کی کوششیں جاری ہیں جوخوش آئند اقدام ہے اس جھگڑے میں سلیمانخیل قبائل کی شاخ محمود قبائل ،منزئی اور مندوخیل کی شاخ ایریزئی قبیلے ملوث ہیں البتہ صلح کے وقت تمام متاثرہ شاخوں کو اعتمادمیں لینا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ  علاقے میں امن ،ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں جزوی فیصلے سے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ مزید قبائلی جھگڑوں کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں مندوخیل قبیلے اور جرگہ ممبران جزوی فیصلے سے انکار کریں گے اور مزید جھگڑوں سے قوم اورعلاقہ کو بچاپائیں گے ہماری کسی قبیلے کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے قیصر خیل قبیلہ اپنے آبائی علاقے میں پورا حق کا طلب گار ہے اورچاہتے ہیں کہ علاقے کی ترقی اور فلاح و بہبود میں اپنا کردارادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ ژوب سے اپیل کرتے ہیں کہ لوکل کمیٹی میں جس طرح دیگر قبائل کو نمائندگی دی گئی ہے اسی طرح سلیمانخیل قیصرخیل قبیلے کو لوکل کمیٹی میں نمائندگی دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن