دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی بھارت کی جانب سے دیئے گئے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔انگلینڈ کے اوپنرز کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز کی بیٹنگ جاری ہے۔ انگلینڈ کے اوپنرز کی جانب سے اچھا کھیل پیش کیا جا رہا ہے۔ ایک اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے 13 رنز بنا لیے۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن