غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کا انخلا جاری ہے اور ایسے میں کراچی سے چمن بارڈر بھیجا گیا افغان شہری واپس شہر قائد پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق چمن باڈر سے واپس آنے والے افغان شہری سلیم کا ویڈیو بیان بھی منظرعام پر آگیا ہے جس میں افغان شہری کا کہنا ہے کہ وہ چمن سے کوئٹہ پہنچا اور پھر حب چوکی آیا۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چمن بارڈر سے واپس آنے والے افغان شہری کو تحویل میں لے لیا ہے جسے واپس بھیجا جائے گا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری کے واپس آنے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر ملکی تارکین وطن کو واپس اپنے وطن جانے کے احکامات کے بعد سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افغان شہری واپس افغانستان جا چکے ہیں جبکہ نگران حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لیے رجسٹریشن کارڈکی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔