میڈرڈ (نیٹ نیوز) سپین کی وزیر برائے سماجی حقوق آئیون بیلارے نے غزہ میں عالمی رہنما¶ں کے دہرے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کے حملے کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہو گئیں۔ ہسپانوی وزیر برائے سماجی حقوق آئیون بیلارے نے الجزیرہ کو انٹرویو میں عالمی برادری سے اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے۔ غزہ پر عالمی رہنماو¿ں کے دہرے معیار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے والے اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور ہلاکتوں پر گونگے بہرے ہو گئے۔