بھارتی سازش ناکام‘ آئی ٹی ایف نے پاکستان کو ڈیوس کپ کی میزبانی سونپ دی

Nov 10, 2023

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارت کی ٹینس کے میدان میں پاکستان کے خلاف سازش کی کوشش ناکام ہو گئی۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ڈیوس کپ کمیٹی نے پڑوسی ملک کی طرف سے اٹھائے گئے سکیورٹی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے میزبانی کے حقوق کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ آئی ٹی ایف نے اگلے سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ڈیوس کپ پر بھارتی مو¿قف مسترد کر دیا۔ اس معاملے میں 15 ر±کنی ڈیوس کپ کمیٹی نے دونوں ممالک کا مو¿قف لینے کے بعد پاکستان کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کو پاکستان میں میچ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی ٹی ایف ڈیوس کپ کمیٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ٹی ایف ڈیوس کپ کمیٹی نے بھارتی سکیورٹی خدشات کو مسترد کر دیا ہے اور بھارتی فیڈریشن کو ایک اہم ٹائی کیلئے اپنی ٹیم بھیجنے کی ہدایت کی ہے جس میں ناکام رہنے کی صورت میں ٹائی پاکستان کو دی جائے گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارت نے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کیا تھا، پاکستانی وفد نے بھارتی مو¿قف کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی مقابلے فروری کے پہلے ہفتے میں شیڈول ہیں۔ بھارت نے پاکستان میں ایشیا کپ کرکٹ کیلئے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کر دیا۔ اس کے نتیجے میں زیادہ تر میچوں کا انعقاد غیر جانبدار (سری لنکا) میں کیا گیا۔ شائقین اور کرکٹ برادری کے خدشات کو ایک طرف رکھتے ہوئے آئی سی سی بھارتی دباو¿ کا مقابلہ نہ کر سکی اور ایشیا کپ کے بیشتر میچز پاکستان سے چھین لیے۔

مزیدخبریں