اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) توہین الیکشن کمشن و چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمشن کیس کی سماعت 13 نومبر کو ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی کی جائے گی۔ اسد عمر، فواد چودھری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمشن کیس کی سماعت 13 نومبر کو ہوگی۔ اسد عمر، فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔