سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارتی سکیورٹی فورسز نے ورکنگ باﺅنڈری سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے ساٹھ سالہ شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے بلا اشتعال سیالکوٹ کے مختلف سرحدی دیہات دھمالہ‘ سلانکے‘ چاروہ‘ ہرپال‘ سیداوالی‘ باجڑہ گڑھی اور کنگرہ پر فائرنگ کی جس سے سرحدی گاﺅں دھمالہ کا ساٹھ سالہ سلیم زخمی ہو گیا۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پنجاب رینجرز کے نوجوانوں کی جوابی فائرنگ سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔