جو افسر پرفارم نہیں کریگا محکمانہ کارروائی کی جائیگی : سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس آفس میں سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کا کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔بلال صدیق کمیانہ نے ایس ایچ اوز ریس کورس،گڑھی شاہو، لٹن روڈ، شالیمار اورلوئر مال کو وارننگ دیتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو افسر پرفارم نہیں کریگا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائےگی۔ سی سی پی او نے موٹر سائیکل چوروں اور موبائل سنیچرز کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن کا حکم دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر، بھتہ خوروں، بدمعاشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف موثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز کرنے کا حکم دیتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ اشتہاریوں سے ریکوری یقینی بنائی جائے۔تمام ڈویژنل افسران کو اپنی متعلقہ ڈویژنزکے پولیس سٹیشنز کا باقاعدگی سے وزٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پولیس سٹیشن میں زیر ِ التواءدرخواست نہیں ہونی چاہیے۔ایس ایچ اوشہریوں کی شکایات پر حسب ضابطہ کارروائی یقینی بنائیں۔غیر قانونی حراست،اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں۔ افسران و اہلکارشہریوں کےساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...