لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے متاثرہ اضلاع میں دفعہ144کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے،چونکہ لاہوربھی ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کی وجہ سے متاثرہ اضلاع میں شامل ہے۔اس لئے صوبائی دارالحکومت میں بھی سمارٹ لاک ڈاو¿ن لگایا گیا ہے۔سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے دوران اگلے 3دن بہت اہم ہیں۔سمارٹ لاک ڈاو¿ن میں ریسٹورنٹ،میڈیکل سٹورز، فارمیسیز، پٹرول پمپ، میٹ شاپس، ویکسینیشن سینٹرز، تندور، بیکریاں، کریانہ سٹور، پھل و سبزی کی دکانیں، دودھ کی دوکانیں، انٹرنٹ اور موبائل شاپس کو لاک ڈاون میں استثنیٰ حاصل ہے۔سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے موثر نفاذ کےلئے شہر بھر میں 220 مقامات پر بڑے و چھوٹے ناکے لگائے جاررہے ہیں، جہاں پر پولیس کی نفری خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی عمل میں لائےگی۔ ڈویژنل ایس پیز سمیت ایس پی ڈولفن سکواڈ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور ایس پی اے آرایف لاک ڈاو¿ن کے مکمل نفاذ میں اپنا بھرپور کردار اداکریں۔ٹریفک جتنی کم ہو گی اتنا ہی ماحول بہتر ہو گا۔شہری اپنے گھروں میں قیام کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے اورلاہور پولیس قانون کی بالا دستی ہر صورت یقینی بنائےگی۔پٹرولنگ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں۔پولیس صوبائی دارالحکومت میں جمعہ سے اتوار تک سمارٹ لاک ڈاو¿ن کو ہر صورت یقینی بنائےگی۔شہر ی سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے دورانیہ میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔