بھگت سنگھ میموریل فاو¿نڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کرتار پور کوریڈور کی چوتھی سالگرہ

Nov 10, 2023

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائی کورٹ بار کے ڈیموکریٹک لان میں بھگت سنگھ میموریل فاو¿نڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کرتار پور کوریڈور کی چوتھی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئر مین بھگت سنگھ میموریل فاﺅنڈیشن امتیاز رشید قریشی نے کی ۔ سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری راجہ ذوالقرنین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ استقلال پارٹی کے چیئر مین، سید منظور علی گیلانی ، شہباڑ رشید قریشی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شاہد نصیر، محمد وحید قریشی ایڈووکیٹ، سلمان حمید کھوکر، سید منظور احمد فاطمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاو¿نڈیشن نے کہا کہ چار سال قبل حکومت پا کستان نے کرتار پور کوریڈور کو کھول کر دنیا میں یہ پیغام دیا کہ پاکستا ن بہت پیارا اور محبت کرنے والا ملک ہے اور یہاں کے لوگ ہر مذہب سے پیار کرتے ہیں۔ سب کچھ بدلا جاسکتا ہے لیکن پڑوسی نہیں بدلے جاسکتے ہم آج کے اہم ترین دن کے حوالے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستا ن اوربھارت کی حکومتیں عوامی رابطے فوراً بحال کریں۔ تجارت کے دروازے کھولنے چاہئے،بس، ریل گاڑی، اور ہوائی جہاز سروس فوری طور بحال کیے جائیں۔ تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔ 

مزیدخبریں