لاہور(نامہ نگار)نیو انارکلی پولیس نے دو منشیات فروشوں سمیت تین ملزمان گرفتارکر لئے ہیں۔نیو انارکلی پولیس نے منشیات فروشی کرتے ہوئے دو ملزمان سلامت اور عادل کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی ایک کلو 960 گرام چرس برآمد کر کرلی جبکہ ملزم علی رضا کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔