ایس ڈبلیو اے کاآئی ٹی سیکٹر کو سمارٹ لاک ڈاﺅن سے استثنیٰ دینے پر اظہار تشکر

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان سافٹ وئیر ہاﺅسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد زوہیب خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے آئی ٹی سیکٹر کو اسموگ کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاﺅن کے فیصلے سے استثنیٰ دینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ٹی سیکٹر کو لازمی سروسز کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومتی پابندی کے دوران ای کامرس،انٹرنیشنل آئی ٹی سینٹرز،کال سینٹرز،سافٹ ویئر ہاﺅسز اور ٹیلی کام سروسز کے ادارے کھلے رہیں گے۔ پاکستان سافٹ وئیر ہاﺅسز ایسوسی ایشن نے اس تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو خط ارسال کیا تھا جس میں پنجاب میں دفاتر اور کاروبار بند رکھنے کے فیصلے سے آئی ٹی سیکٹر کو استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ خط میں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ آئی ٹی اور اس سے جڑے ہوئے کاروبار کو سموگ میں سیفٹی اقدامات کے ساتھ جاری رکھا جا سکتا ہے۔ کاروباری بندش سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر سروسز کی ایکسپورٹ متاثر ہوتی ہیں۔ہم پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری گزارشات پر غور کیا اور آئی ٹی سیکٹر کو پابندی سے مستثنیٰ قرا ر دیا جس سے آئی ٹی کی ایکسپورٹ کا تسلسل جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن