اسرائیل فلسطین پر ظلم بربریت کرکے اپنی موت کے پروانے پر دستخط کر رہا ہے:پیر نصیر احمد قادری

Nov 10, 2023

 فیروز والہ( نامہ نگار) اسرائیل فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم بربریت کرکے اپنی موت کے پروانے پر دستخط کر رہا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل کا نام صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار بانی تحریک ختم نبوت الحاج علامہ پیر نصیر احمد قادری کے ایک اہم ا جلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ظلم و ستم دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ہم ایک بے بس قوم کی طرح چپ سادہ کر بیٹھے ہوئے ہیں ہم حکومت وقت کے انتظار میں ہیں کہ وہ ہمیں اجازت دے کہ ہم اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں۔

مزیدخبریں