فیروز والہ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروز والا کے نائب صدر اور سابق چیئرمین ملک عبدالجبار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی غزہ میں لاشوں کے انبار لگے ہیں ہسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں۔ عمارتیں ملیا میٹ ہو چکی ہیں مگر لمحہ فکریہ یہ ہے کہ دنیا کو اسرائیلی بر بریت نظر ہی نہیں آ رہی۔ عرب حکمران غفلت کی نیند سو چکے۔ مسلم امہ کے حکمران امریکہ کے ڈر سے سہمے ہوئے ہیں آخر کب تک ہم خاموش رہیں گے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ تمام مسلم حکمران نہ صرف اپنی اپنی افواج فلسطین بھیجیں ۔