پروگریسو فلور ملز گروپ کاپنجاب حکومت کی گندم پالیسی کی حمایت کا اعلان

Nov 10, 2023

لاہور( کامرس رپورٹر)پروگریسو فلور ملز گروپ نے پنجاب حکومت کی جانب سے فلور ملوںکو گندم کی 4700روپے فی من اجراءکی پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے اسے لبرل پالیسی اور درست سمت میں ایک قدم قرار دیا ہے۔ گروپ کے رہنماﺅں محمد خلیق ارشد اور ماجد عبد اللہ نے کہا کہ سبسڈی ایک بیماری ہے جس سے حکومتی حزانہ مسلسل دباﺅ میں رہتا ہے۔ حال ہی میں پنجاب حکومت نے گردشی قرضے کی مد میں ایک بڑی رقم کی ادائیگی کی ہے۔فلور ملرز کا یہ حق ہے کہ گندم کی اجرائی قیمت میں اپنے پسپائی کے اخراجات ڈال کر آٹے کی قیمت کاتعین کریں اورایک آزاد پالیسی کے تحت اپنی ضرورت کے مطابق خریداری کریں۔ حکومت کی لبرل اجرائی پالیسی ضروری ہے۔ 4گنا استعداد رکھنے والی فلور ملز کے درمیان ایک صحتمند مقابلہ کے تحت آٹا مناسب نرخوں پر آسانی سے دستیاب ہو گا وگرنہ فلور ملز کی مشروم گروتھ ہوتی رہے گی جو بذات خود ایک ایسی سرمایہ کاری ہے جس کا عوام کو بہر حال کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ سبسڈی کے پرانے نظام کے تحت ایک بڑا حصہ عوام تک پہنچنے سے پہلے ہی خرد برد کا شکار ہو جاتا تھا۔

مزیدخبریں