لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے بجلی و گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کیلئے ایک جانب جان لیوا مہنگائی، بجلی، سوئی گیس اور پانی کے بلوں کی بڑھتی قیمتوں نے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل کر دیا ہے۔ جرائم میں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ تو مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی کی صورتحال اور جان مال کے تحفظ کیلئے نگران حکومت بالکل ناکام نظر آتی ہے۔ جرائم کی روک تھام کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی شرمناک ہے۔ پنجاب سمیت پورے ملک کے عوام بے یارو مددگار چھوڑ دئیے گے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی ناکام حکومت کی بدولت غربت کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان 92ویں نمبر پر ہے۔ ملک میں شرح غربت 35.7فیصد ہو چکی ہے۔
امن و امان ،جان مال کے تحفظ کیلئے نگران حکومت بالکل ناکام : علامہ ہشام الٰہی
Nov 10, 2023