لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امت کو علامہ اقبال کے”ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے“ پیغام پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔اگر آج ہم مصور پاکستان کے اس درس پر عمل پیرا نہیں ہوں گے تو پھر آئندہ نسلیں اور تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ پاکستانی عوام شاعر مشرق کے فلسفہ خودی کو اپنائیں۔ ملت کے نوجوان شاہین کی سی صفات پیدا کریں۔قوم اپنے لئے وہ قیادت منتخب کرے جو ملک وملت کی قائد اور اقبال کے نظریہ پر آبیاری کرے۔
پاکستانی عوام شاعر مشرق کے فلسفہ خودی کو اپنائیں:اشرف بھٹی
Nov 10, 2023