لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت دعوت کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے کہا کہ صہیونیوں نے دنیا کا امن تباہ کردیا،فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم اورجارحیت نے درندوں کوبھی شرم سارکردیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد قابل ستائش ہے،بچوں ،جوانوں ،خواتین اوربزرگوں کے بہتے لہوکے دھارے امن عالم کے ٹھیکیداروں کو جھنجھوڑرہے ہیں۔میاں محمد جمیل نے کہاکہ غزہ پراسرائیلی بمباری کی انتہا ہوگئی،املاک رہیں نہ جانیں بچیں۔درندے اسرائیل نے ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں کوبھی نہیں چھوڑا۔میاں محمدجمیل نے کہا کہ دنیا تماشائی نہ بنے ۔ظالم اسرائیل کا ہاتھ توڑنا پڑے گا۔