لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی طرف سے سوئی گیس کی قیمت میں200فیصد اضافہ غریبوں کو زندہ درگور کردے گا۔ملک کی75فیصد آبادی تو پہلے ہی خطے غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ کسی مزدور کو بھی حکومتی مقرر کردہ کم از کم اجرت 32000روپے نہیں مل رہی ہے۔ لیبرڈیپارٹمنٹ نے صنعتکاروں سے مک مکا کرکے ان کو فری ہینڈ دےدیاہے۔