سید جمال شاہ کی ڈاکٹر عبدالروف رفیقی کے ہمراہ مزار اقبالؒ پر حاضری

لاہور(نیوز رپورٹر) علامہ اقبال کے 146 ویں یوم ولادت کے موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرو¿ف رفیقی کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ جمال شاہ نے عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقبالؒ کا درس خودی ہی قیام پاکستان کی بنیاد بنا۔ ڈاکٹر عبدالرو¿ف رفیقی نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائد کی سوچ کو ہمیشہ زندہ رکھنے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن