وزیر اعظم لاہور سے ہوگا ،نہ لاڑکانہ سے ،وزیر اعظم منصورہ سے ہوگا:ذبیح اللہ بلگن

Nov 10, 2023

لاہور (نامہ نگار)جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 125لاہور چودھری ذبیح اللہ بلگن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم لاہور سے ہوگا اور نہ لاڑکانہ سے ، اس بار وزیر اعظم منصورہ سے ہوگا۔عوام بار بار دھوکہ دینے والوں کے فریب میں نہیں آئیں گے۔ 8 فروری کو عوام ترازو پر مہر لگا کر یہ ثابت کر دیں گے کہ وہ روائتی سیاستدانوں سے بیزار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی گزشتہ 77 سالوں سے خدمت کی سیاست کر رہی ہے۔ عوام نے ساری جماعتوں کو آزما لیا ہے اب عوام یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل دیانتدار قیادت کے انتخاب میں مضمر ہے۔ 

مزیدخبریں