لاہور(خصوصی نامہ نگار)شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر ہاو¿سنگ ،اوقاف اور زکوٰة و عشر نے کہا کہ مفکر پاکستان نے بر صغیر کے مسلمانوں کو ایک مضبوط فکری بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کیلئے غیر معمولی اور نا قابل فراموش خدمات پیش کیں۔ ہمیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے علامہ اقبال کے پیغام کو اپنانا ہوگا۔ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ شاعر مشرق نے اپنے فکر انگیز اور بصیرت افروز کلام کے ذریعے غلام اور منتشر قوم کو یکجا کیاہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو سیاسی جلا بخشی، ان کے اندر تحریک پیدا کی، انہیں خواب غفلت سے جگایا اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا جذبہ پیداکیا۔ سید اظفر علی نے کہا کہ آج کے دن ہم سب برصغیر کے عظیم مفکر، فلسفی ، شاعر اور سیاسی رہنما ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، آج کے دن پوری قوم مفکرِ پاکستان علامہ اقبال کی علمی ، فکری اور سیاسی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔