حکومت فلسطین کی حمایت کیلئے اعلان جہاد کرے: پیر اصغر نورانی

Nov 10, 2023

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحفظ ناموس رسالت محاذ کا اجلاس جامعہ حنفیہ غوثیہ بھاٹی چوک لاہور میںزیر صدارت علامہ رضائے مصطفے نقشبندی ہوا۔ جس میں علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مولانا محمد علی نقشبندی، مفتی عمران حنفی، مفتی طاہر شہزاد سیالوی سمیت لاہور کی سنی تنظیمات اور جامعات کے نمائندے شریک ہوئے۔ پیر اصغر نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فلسطین کی حمایت کیلئے اعلان جہاد کرے۔اسرائیل عالمی دہشت گرد ریاست ہے۔انہوں نے تحفظ ناموس رسالت کے زیر اہتمام پرسوں بروز اتوار داتا دربار سے ناصر باغ تک تحفظ اقصی مارچ کرنے کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں