لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راو¿نڈ کا میچ الحفوف کے پرنس عبداللہ بن جلاوی سٹیڈیم میں منتقل کر دیا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کا میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اتفاق سٹیڈیم دمام میں کھیلا جانا تھا۔فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راو¿نڈ میں قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ ہوم گراو¿نڈ میں تاجکستان کے خلاف 21 نومبر کو کھیلے گی۔پاکستان فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راو¿نڈ میں سب سے کم رینک والی ایشیائی ٹیم ہے، پاکستان کےساتھ گروپ جی میں سعودی عرب، اردن، تاجکستان شامل ہیں۔ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں ورلڈکپ کوالیفائر کے تیسرے راو¿نڈ اور براہ راست فٹبال ایشین کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی، ہر گروپ سے نیچے والی دو ٹیمیں 2025-26 میں ایشین کپ کوالیفائر میں حصہ لیں گی۔