قومی کرکٹرز کی کولکتہ میں پریکٹس، انگلینڈ سے مقابلہ کل ہوگا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹرز نے کولکتہ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ ‘باﺅلنگ ‘فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس پر بھی توجہ دی ۔ قومی آل راو¿نڈر شاداب خان مکمل فٹ ہوگئے جبکہ فاسٹ باﺅلر حارث رو¿ف نے بھی بھرپور ٹریننگ شروع کردی۔حارث رو¿ف کو پسلیوں میں تکلیف تھی جبکہ ان کا سکین کلیئر آیا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ شام 6 بجے ایڈن گارڈنز کولکتہ میں ٹریننگ سیشن کیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کل ایڈن گارڈنز کولکتہ میں شیڈول ہے۔میچ دن اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں دن ڈیڑھ بجے احمد آباد میں مد مقابل ہونگی ۔ جنوبی افریقہ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے جبکہ افغانستان کے آٹھ میچوں میں آٹھ پوائنٹس ہیں ۔ میچ جیتنے کی صورت میں افغانستان سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہ سکتا ہے تاہم اسے نیوزی لینڈ سے رن ریٹ برھانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن