حوثی باغیوں نے یمنی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرایا، امریکہ کی تصدیق

Nov 10, 2023

صنعاء(این این آئی)یمن کے حوثی باغیوں نے یمنی سمندری حدود کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو مارگرایا، امریکہ نے ڈرون تباہ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں حوثی باغیوں کا کہنا تھا کہ ہمارے ائیر ڈیفنس نے یمن کی سمندری حدود میں اسرائیل کی مدد کیلئے پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو تباہ کردیا ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ کی اس طرح کی سرگرمیاں ہمیں اسرائیل کی فلسطین میں جاری جارحیت کے خلاف کارروائیوں سے نہیں روک سکتی۔

مزیدخبریں