بھارت کسی بھی تنازعہ پر اپنا موقف پیش کرنے میں آزاد ہے ، وائٹ ہاﺅس

واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہاس نے کہا کہ بھارت کسی بھی تنازعہ پر اپنا موقف پیش کرنے میں آزاد ہے، جو امریکہ کے لیے ایک اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر جان کربی کا یہ تبصرہ اس سوال کے جواب میں آیا کہ کیا امریکا مشرق وسطی کے بحران کو حل کرنے میں بھارت کے لیے کوئی کردار دیکھتا ہے، اس لیے کہ بھارت کے اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔جان کربی نے کہا کہ بھارت امریکہ کے لیے ایک اسٹریٹجک پارٹنر ہے، مشرق وسطی سمیت دنیا بھر میں کسی بھی خاص تنازعہ یا ہنگامی صورتحال پر اپنے موقف کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہے۔انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک اہم سٹریٹجک پارٹنر ہے اور مجھے لگتا ہے کہ آپ نے اسے مکمل طور پر اس وقت دیکھا جب وزیر اعظم نریندر مودی یہاں تھے۔اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا کہ مشرق وسطی کے حوالے سے کیا فیصلہ کرنا ہے، یہ ہم بھارتی حکومت اور وزیر اعظم پر چھوڑ دیں گے کہ ان کا موقف کیا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور ہم اس شراکت کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن