میانمار (نےٹ نےوز)میانمار کے ریٹائرڈ فوجی جرنیل اور صدر مینت سو نے خبردار کیا ہے کہ سرحدی تشدد کی وجہ سے ملک ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق میانمار کے صدر نے قومی دفاع اور سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سرحدی علاقوں میں ہوئے واقعات کا مو¿ثر انتظام نہیں ہوا تو ملک مختلف حصوں میں تقسیم ہوجائے گا۔ میانمار کے صدر نے کہا کہ مسئلے پر احتیاط سے قابو پانے اور تمام لوگوں کو فوج کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمال مشرق میں میانمار نے کچھ سرحدی علاقوں کا کنٹرول کھو دیا ہے۔