لاہور(نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اورچوروں نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اوردیگرسامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق ٹاو¿ن شپ میں چور ایک گھر میں اہلخانہ کی غیر موجودگی میں کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے اور 57 لاکھ کے 27 تولے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے۔ڈاکوو¿ں نے نواب ٹاو¿ن میں سرفراز کے گھر سے ساڑھے6 لاکھ ‘ زیوارات‘موبائل فون اور دیگر سامان،جنوبی چھاو¿نی میں عظیم اور اس کی فیملی سے 4لاکھ ‘ زیوارات اور موبائل فون،باٹا پور میں ابراہیم سے1لاکھ 50ہزار ‘ موبائل فون، اسلام پورہ میں ہارون سے 32ہزار ‘ موبائل فون‘گرین ٹاو¿ن میں احمدسے 30ہزار ‘ موبائل فون،فیکٹری ایریامیں طاہرسے 40ہزار‘ موبائل فون‘جوہر ٹاو¿ن میں سجاد سے 30ہزار‘ موبائل فون‘ ہیئرمیں فیصل سے 5ہزار‘ موبائل فون‘ہنجر وال میں ملک جاوید سے کئی ہزاروں‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے سندر،مصطفی ٹاو¿ن، ڈیفنس، لاری اڈہ سے کاریں جبکہ مغلپورہ ، ساندہ، ہنجروال، لیاقت آباد،نیو انارکلی، سمن آباد، شادمان، نشتر کالونی، بھاٹی گیٹ ،ملت پارک، قلعہ گجر سنگھ میں سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی ۔