اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد ڈیوٹی جج و جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم خان کی عدالت نے شہری پر تشدد،اغوا اور بھتہ خوری کیس میں ایف آئی اے کی زیر حراست وفاقی پولیس کے پانچ ملازمین تین روزہ جسمانی ریمانڈدیدیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے گرفتار پولیس ملازمین اے ایس آئی تسنیم، ہیڈکانسٹیبل محمد بلال،ہیڈکانسٹیبل مبشر الرحمن، کانسٹیبل شکیل احمد اور کانسٹیبل عدیل احمد کو عدالت پیش کرتے ہوئے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،مقدمہ میں پولیس ملازمین پر شہری سیف الرحمن کو غیر قانونی حراست میں لیکر تشدد کرنے،غیر قانونی حراست چھڑوانے کیلئے بھتے کی رقم بھی طلب کرنے کا الزام ہے،عدالت نے پانچوں پولیس ملازمین کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالہ کرنے کا حکم دیدیا۔
شہری پر تشدد،بھتہ خوری کیس، پانچ پولیس ملازمین کا تین روزہ جسمانی ریمانڈمنظور
Nov 10, 2023