پیپلز پارٹی عوام کی حکومتیں بنانے والی پارٹی ہے،نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ باشعور ووٹرز مضبوط مستحکم پاکستان کے خواب کی تکمیل کی خاطر جیالے امیدواران کو فتح یاب کرینگے پیپلز پارٹی عوام الناس ووٹ کی طاقت سے پارلیمان میں اکثریتی پارٹی اور بلاول بھٹو وزیراعظم ہونگے پیپلز پارٹی آئین پارلیمنٹ کی بالادستی وفاقیت پاکستانیت اور جمہوریت بیانیہ پر قائم ہے قائم رہے گی ۔نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ ریاست پر حملہ آوری اداروں میں بغاوت او رکمزور کرنے کی سازش کرنے والوں کو قوم مسترد کرکے تاریخ کے کوڑے دان کے حوالے کرے گی عوامی جمہوری راج کے زریعے برابر مساوی آئینی معاشی انسانی حقوق فراہمی یقینی بنائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...