بحالی کی خدمات کا دائرہ مختلف خصوصی افراد تک بڑھانے کی ضرورت ، ثمینہ علوی

Nov 10, 2023

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے بحالی کی خدمات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا دائرہ مختلف خصوصی افراد تک بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ وہ پاکستان میں بحالی کی خدمات کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک ایکشن پلان کی تیاری کے حوالے سے اختتامی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ پانچ سالہ جامع ایکشن پلان وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن، صوبائی محکمہ صحت، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، اور ری لیب ایچ ایس کے اشتراک سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں بشمول آزاد وجموں کشمیر ، گلگت بلتستان کی سطح پر تیار کر رہا ہے۔ بیگم علوی نے کہا کہ بحالی کی خدمات صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان لوگوں کی مدد کرتی ہیں، جو بیماری، حادثے یا معذوری کا شکار ہو کر معمول کی زندگیوں میں لوٹ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بحالی کی خدمات کا دائرہ صرف خصوصی افراد تک ہی محدود نہیں تھا، تاہم انہیں دائرے میں لایا جاسکتا ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ ان خدمات میں معاون ٹیکنالوجی کی فراہمی، تقریر ، پیشہ ورانہ تھراپی اور پیشہ ورانہ بحالی پر توجہ دینا شامل ہے ۔

مزیدخبریں