لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی میں توسیع کر دی گئی ۔پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔پہلے سے اعلان شدہ 33 رکنی کمیٹی میں مزید 10 اراکین کو شامل کیا گیا ہے ۔نئے شامل ہونے والے اراکین میں سید طارق فاطمی، سردار اویس خان لغاری، خواجہ سلمان رفیق، ملک علی احمد، رانا عاطف رﺅف ، مذکر اعجاز، شیخ فیاض الدین، عبد الرحمن کانجو، چوہدری نورالحسن تنویر اور عدنان فرید شامل ہیں۔43 رکنی منشور کمیٹی کی سربراہی سینیٹر عرفان صدیقی کر رہے ہیں۔