سرگودھا ( نمائندہ خصوصی) پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کے باعث سرگودھا یونیورسٹی نے آج منعقد ہونے والے پانچویں ٹرم ان ٹیک) پروگرامز کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کر کے 16 نومبر کو امتحانات کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ آج 10نومبر کو ہونے والے امتحانات نئی تاریخ کے تحت 16نومبر2023 کو منعقد ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ حکومتِ پنجاب کی جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں طلبہ کو سموگ کے اثرات سے بچانے کیلئے کیا گیا۔