اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے گورنر ہاو¿س پنجاب میں اجلاس الیکشن کمیشن کے لئے سوالیہ نشان ہیں۔ گورنر ہاو¿س پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹوں کے فیصلے ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ اپنے اختیارات کا استعمال کرے۔ اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کا صفایا ہونے کے بعد گورنر ہاو¿س کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا بھی ایک گورنر ہاو¿س ہے اس لئے وہ نواز شریف کی طرح وزیراعظم بننے کی خواہش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی عدالت کا فیصلہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہے جس کا اعلان 8فروری کو ہوگا۔
ن لیگ کا گورنر ہاوس میں اجلاس الیکشن کمشن کےلئے سوالیہ نشان، فیصل کنڈی
Nov 10, 2023