انتخابات سے پہلے نوازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف ملنا چاہیے، جاوید لطیف

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ا ور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے میاں نوازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف ملنا چاہیے، اگرکوئی مجرم ہے تواسے سزا ملنی چاہیے، 9مئی کوجوکچھ ہوا اسے معاف نہیں کیا جاسکتا، جمہوریت کے پودے کی پرورش کرنی چاہیے لیکن9مئی کے پودے کی پرورش غلط ہوگی، نومئی کے ماسٹرمائنڈ کوکوئی معاف نہیں کرسکتا،ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہم آئین کی بات کرتے ہیں توکہا جاتا ہے کہ ڈیوپراسس نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کوآرٹی ایس بند کرکھیلایا گیا، پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کوتباہ کیا گیا، قاسم سوری اورعارف علوی نے غیرآئینی کام کیے، صدرڈاکٹرعارف علوی خود آئین توڑنےوالے ہیں، صدرعارف علوی کوپی ٹی وی پرحملے پرشرمندگی کا بھی خط لکھنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ آج لیول پلیئنگ فیلڈ کا کہا جارہا ہے، صدرمملکت بھاشن دے رہے ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے نوازشریف کے زیر التوا کیسزکی ایک تاریخ فکس کی جائے، الیکشن سے پہلے نوازشریف اورچیئرمین پی ٹی آئی کوانصاف ملنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ تاثردیا جارہا ہے کہ نوازشریف قومی حکومت بنانے جارہے ہیں"ووٹ کوعزت دو" کا معنی ہرگز یہ نہیں ہے کہ ووٹ کے بغیرباری دو،ان کا مزید کہناتھا کہ اقتدارکی باریاں عوام منتخب کرکے یتے ہیں، جیالا ہویا متوالا ہوعوام نے وزیراعظم کومنتخب کرنا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کےلیے آج بھی سہولت کاری ہورہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...